Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ججوں کے الاٹمنٹ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

ججوں کے الاٹمنٹ کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

حکومت تلنگانہ کی اپیل سماعت کیلئے قبول ‘ مرکز اور آندھراپردیش کو نوٹس
نئی دہلی18جولائی(سیاست ڈاٹ کام)جیوڈیشنل افسروں کے الاٹمنٹ کے مسئلہ پرتلنگانہ حکومت کی جانب سے داخل کردہ عرضی کوسپریم کورٹ نے آج سماعت کے لیے قبول کرلیا۔عدالت عظمی نے اس معاملہ پر مرکزی حکومت ،آندھراپردیش حکومت اور تلنگانہ حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے ۔مرکزی اڈوائری کمیٹی کے ذریعہ جیوڈیشنل افسروں کی تقرری کے لیے تلنگانہ حکومت نے عدالت سے خواہش کی ۔سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ جیوڈیشنل افسروں کی تقرری میں اس سے انصاف کیا جائے گا ،جیوڈیشنل افسروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔عدالت نے اس عرضی کی سماعت چار ہفتوں تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے کہ تلنگانہ کی کئی عدالتوں میں دونوں تلگوریاستوں کے مشترکہ حیدرآباد ہائی کورٹ کی جانب سے اے پی کے جیوڈیشنل افسروں کی تقرری کے خلاف وکلا، جیوڈیشنل افسروں اور مختلف عدالتوں کے ججس نے احتجاج کیا تھا جس پر ہائی کورٹ نے کئی جیوڈیشنل افسروں اور ججس کو معطل کردیا تھا۔ اس معاملہ پر بعد ازاں تلنگانہ کے وکلا نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے دہلی میں ملاقات کی تھی اور اس مسئلہ سے واقف کروایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT