Friday , July 20 2018
Home / ہندوستان / جج لویا کی تفصیلات فراہم کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت

جج لویا کی تفصیلات فراہم کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت

نئی دہلی 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج حکومت مہاراشٹرا کو ہدایت کی کہ سی بی آئی خصوصی جج بی ایچ لویا کی موت سے متعلق تمام دستاویزات ان درخواست گذاروں کو فراہم کی جائیں جو پس پردہ کے حالات کی آزادانہ تحقیقات چاہتے ہیں۔ جسٹس ارون مشرا اور جسٹس ایم ایم شانتنا گوڈر نے لویا کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بشمول دیگر چند دستاویزات کو سر بہ مہر لفافہ میں داخل کئے جانے کے بعد یہ احکام جاری کئے۔ سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر کیس کی تحقیقات کرنے والے جج لویا یکم ڈسمبر 2014 ء کو ناگپور میں اپنی دوست کی لڑکی کی شادی میں شرکت کے موقع پر قلب پر حملہ کے سبب پراسرار حالات میں فوت ہوگئے تھے۔ درخواست گذاروں نے کہا تھا کہ اُنھیں داخل کردہ دستاویزات دیکھنے کی ضرورت ہے جس پر حکومت مہاراشٹرا کی طرف سے رجوع ہوتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے نے بنچ سے کہاکہ ان دستاویزات میں بعض رازدارانہ مواد بھی ہے جو عوام میں پیش نہیں کیا جاسکتا لیکن درخواست گذاروں کے وکیل، ایک صحیفہ نگار اور ایک کانگریس لیڈر نے بنچ سے کہاکہ بحث کے لئے اُنھیں یہ دستاویزات دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بنچ نے اس تاثر کا اظہار کیاکہ ’’یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جہاں اُنھیں (درخواست گذاروں کو) ہر بات جاننا چاہئے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT