Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / جج کے چیمبر میں خاتون کی ہنگامہ آرائی

جج کے چیمبر میں خاتون کی ہنگامہ آرائی

بھائی کو عمر قید کی سزا دینے پر اظہار برہمی
میرٹھ ( اتر پردیش )۔/26جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک فوجداری مقدمہ میں اپنے بھائی کو سزائے قید دینے سے متعلق عدالت کے فیصلہ پر برہم ایک خاتون نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے چیمبر میں داخل ہوکر ہنگامہ برپا کردیا اور اسے روکنے کی کوشش پر ایک خاتون کانسٹبل کو بھی زخمی کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقہ بارک پوری کی ساکن نشاء کو جج کے چیمبر میں زبردستی داخل ہونے اور فرنیچر کو نقصان پہنچانے پر گرفتار کرلیا گیا۔یہ خاتون زبردستی جج کے چیمبر میں گھس گئی اور جج سے ملاقات کی درخواست کرتے ہوئے ایک کاغذ پر اپنا نام تحریر کیا۔ بعد ازاں جج کی آرام گاہ میں داخل ہوگئی اور جج کے ساتھ گالی گلوج کرتے ہوئے وہاں ایک وائر کنٹینر کو اٹھاکر پھینک دیا اور میز کے شیشہ ( گلاس ) کو توڑ دیا اور اسے روکنے کی کوشش پر خاتون کانسٹبل پر ایک کرسی دے مارنے سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ چند دن قبل عدالت میں نشاء کے بھائی اور دیگر ملزمین کو 10سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی جس پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اس خاتون نے جج کے چیمبر میں توڑ پھوڑ کردی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے ایک کیس درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT