Tuesday , July 17 2018
Home / عرب دنیا / جدہ میونسلپٹی اور آبی کمپنی میں تنازعہ

جدہ میونسلپٹی اور آبی کمپنی میں تنازعہ

جدہ۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) جدہ شہر کے محلوں میں زیر زمین آبی ذخائر اور پانی ابلنے کے مسئلے پر میونسپلٹی اور نیشنل واٹر کمپنی کے درمیان تنازعہ پیداہ وگیا۔کلو 11 محلے کے باشندے اس مسئلے سے خاص طور پر پریشان ہیں۔ میونسپلٹی نے اسکی ذمہ داری یہ کہہ کر قبول کرنے سے انکار کردیا کہ یہ معاملہ نیشنل واٹر کمپنی کا ہے ہمارا نہیں۔ دوسری جانب نیشنل واٹر کمپنی نے میونسپلٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مذکورہ مسئلے کا ذمہ دار ٹھہرانے کا آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا۔ جدہ میونسپلٹی اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے سلسلے میں قاصر ہے۔ کلو 11محلہ غیر منظم محلوں میں سے ایک ہے۔ اسکی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ وہاں آلودگی، خدمات میں گراوٹ اور گندے پانی کے سڑکوں پر ابلنے ا ور پھیلنے کے مناظر اسی لئے عام ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT