Thursday , June 21 2018
Home / Top Stories / جدہ میں امیر قطر کی ملک عبداللہ سے بات چیت

جدہ میں امیر قطر کی ملک عبداللہ سے بات چیت

جدہ۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے منگل کی شب سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات،غزہ پر اسرائیلی جارحیت رکوانے سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ان دونوں عرب لیڈروں کی سعودی عرب اور قطر کے درمیان اس سال کے آغاز میں اخوان المسلمون اور بعض دوسرے ایشوز پر محاذ آرائی کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔بعض میڈیا ذرائع کے مطابق قطر غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں وہ سعودی عرب کی آشیرباد کا خواہاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT