Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / جدہ میں انڈین فوڈ فیسٹول کا کامیاب انعقاد

جدہ میں انڈین فوڈ فیسٹول کا کامیاب انعقاد

جدہ ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی پکوان دنیا کے ہر گوشے میں مقبول ہیں۔ جس کی غذائی لذت کا ہر کوئی معترف ہے ۔ ہندوستانی قونصل جنرل کی جانب سے انڈین فوڈ فیسٹول 2014 ء کا جدہ میں آغاز ہوا ۔ اس فیسٹول کے افتتاحی تقریب میں وزارت ثقافت و اطلاعات مدینہ منورہ جناب سعود علی الشیخی ، قونصل جنرل فیض احمد قدوائی اور دیگر سفارتی عہدیدار موج

جدہ ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی پکوان دنیا کے ہر گوشے میں مقبول ہیں۔ جس کی غذائی لذت کا ہر کوئی معترف ہے ۔ ہندوستانی قونصل جنرل کی جانب سے انڈین فوڈ فیسٹول 2014 ء کا جدہ میں آغاز ہوا ۔ اس فیسٹول کے افتتاحی تقریب میں وزارت ثقافت و اطلاعات مدینہ منورہ جناب سعود علی الشیخی ، قونصل جنرل فیض احمد قدوائی اور دیگر سفارتی عہدیدار موجود تھے ۔ سہ روزہ فیسٹول میں ہمہ اقسام کی ہندوستانی ڈشس پیش کی گئیں۔

پہلے روز مختلف ممالک کے متعدد سفارت کاروں نے شرکت کی ۔ علاوہ ازیں ہندوستانی اور سعودی کے معزز شہریوں نے بھی ہندوستانی کھانوں کے ذائقوں کا لطف اٹھایا ۔ سہ روزہ فیسٹول میں ہندوستان کے 18 مشہور و معروف ہوٹلوں ، اسنیکس اور مٹھائی سازوں نے اپنی اپنی ڈشس پیش کیں جن میں شمالی ہندوستان ، جنوبی ہندوستان ، حیدرآباد اور مغلائی ڈشس سب کی توجہ کا مرکز رہیں جن میں حلیم ، بریانی ، کباب ، نان ، چھولا بھتورا ، مٹن اور چکن کی متعدد ڈشس کے علاوہ اڈلی ، سانبر اور ڈوسہ کے علاوہ آئسکریم نے سب کے دل موہ دلئے ۔ فیسٹول کے اختتام پر ایک موسیقی ریز پروگرام بھی پیش کیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT