Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / جدہ میں موسلادھار بارش ، تعلیمی اداروں کو تعطیل

جدہ میں موسلادھار بارش ، تعلیمی اداروں کو تعطیل

کئی سڑکیں جھیل میں تبدیل ، گورنر مکہ معظمہ نے ہنگامی کاموں کا معائنہ کیا

جدہ۔ 21 نومبر (سیاست نیوز) سعودی عرب کے شہر جدہ کے علاوہ دیگر کئی صوبوں میں آج موسلادھار بارش کے نتیجہ میں سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں اور عوام کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اکثر مقامات پر کئی کاریں برساتی پانی میں ڈوب گئیں۔ شاہ سلمان کے شہری اور مکہ معظمہ کے گورنر پرنس خالدالفیصل بارش کے دوران سڑکوں پر پہونچ گئے اور پانی کی نکاسی کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا شخص طور پر معائنہ کیا۔ جدہ کے تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو تعطیل دے دی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ معظمہ کے علاوہ یمن سے متصلہ صوبوں، جزان، عسیر، باحہ، تبوک، الجوف اور تائف میں بھی بارش ہوئی اور جمعرات تک موسمی حالات ناسازگار رہیں گے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے غیرضروری طور پر باہر نکلنے کے بجائے گھروں میں محفوظ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بحر احمر کے شہر جدہ میں 2009ء کے دوران تباہ کن بارش میں 123 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور گزشتہ دو سال میں موسم برسات کے دوران بارش سے متعلق واقعات میں دیگر 10 افراد فوت ہوئے تھے۔ متحدہ عرب امارات کے کئی مقامات پر بھی گرد کے صحرائی طوفان، بارش اور ہواؤں کے سبب موسم ناسازگار رہا۔

TOPPOPULARRECENT