Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / جدہ میں نوتعمیرشدہ شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی کا افتتاح

جدہ میں نوتعمیرشدہ شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی کا افتتاح

جدہ ۔ /3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ساحلی شہر جدہ میں جمعرات کی رات جدید سہولتوں سے آراستہ نوتعمیر شدہ شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی کا افتتاح کردیا ہے۔اس اسپورٹس کمپلیکس میں 60 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس کے علاوہ شاہی خاندان کی شخصیات کے لیے خصوصی باکسز تعمیر کیے گئے ہیں۔کمپلیکس میں کھی

جدہ ۔ /3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ساحلی شہر جدہ میں جمعرات کی رات جدید سہولتوں سے آراستہ نوتعمیر شدہ شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی کا افتتاح کردیا ہے۔اس اسپورٹس کمپلیکس میں 60 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس کے علاوہ شاہی خاندان کی شخصیات کے لیے خصوصی باکسز تعمیر کیے گئے ہیں۔کمپلیکس میں کھیل کے کثیر المقاصد مختلف میدان اور ایک مسجد ہے۔یہاں جدہ اور الریاض کے فٹ بال کلبوں الاہلی اور الشباب کے درمیان شاہ عبداللہ کپ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

اس اسپورٹس سٹی کو ”الجوہرہ”(زیور) کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تعمیر پر پچاس کروڑ ستر لاکھ ڈالرز لاگت آئی ہے۔اس کے افتتاح کے موقع پر ایک لڑکے نے فٹ بال کی شکل کا روشن کرہ اٹھا رکھا تھا اور اس لڑکے کو ایک تار کے ذریعے ایک پلیٹ فارم سے فضا میں بلند کیا گیا تھا۔وہ اسی انداز میں شاہ عبداللہ کے پاس پہنچا تو انھوں نے اس کا شکریہ ادا کیا اور اس کو انعام اور ذاتی قلم سے نوازا۔اس موقع پر انھوں نے ایک مختصر تقریر کی۔انھوں نے کہا:”میں سعودی عرب کے عوام اور اس کے بیٹوں کے لیے اس اسپورٹس سٹی کے افتتاح کی دعوت پر آپ کا شکرگزار ہوں۔آپ اس سے بھی زیادہ کے حق دار ہیں”۔ واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاذ ہی اس طرح عوام میں خطاب کرتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT