Monday , November 19 2018
Home / دنیا / جدہ:6منزلہ عمارت پر بجلی گرنے سے آتشزدگی

جدہ:6منزلہ عمارت پر بجلی گرنے سے آتشزدگی

جدہ۔4 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اتوار کی صبح آسمانی بجلی گرنے پر جدہ کی ایک 6منزلہ عمارت پر آگ لگ گئی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے بروقت برق رفتارکارروائی کر کے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو دیگر عمارتوں تک پھیلنے سے روک دیا۔شہری دفاع نے بیان جاری کر کے اطمینان دلایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عمارت کی چھت پر سادہ خیمہ آگ لگنے سے تباہ ہو گیا۔

TOPPOPULARRECENT