Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جدید ضلع رنگاریڈی کلکٹریٹ کے مقام کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ

جدید ضلع رنگاریڈی کلکٹریٹ کے مقام کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ

شاد نگر چوراہے پر احتجاجی دھرنے سے سابق رکن اسمبلی کا خطاب

شاد نگر ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : جدید ضلع رنگاریڈی کے ابراہیم پٹنم میں واقع موضع کونگرا کلاں میں حال ہی میں کلکٹر آفس کے قیام کے لیے تلنگانہ حکومت نے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس مقام کو فوری تبدیل کرتے ہوئے عوام کو سہولت والے مقام پر تعمیرکرنے کا تلنگانہ حکومت سے سابقہ ایم ایل اے شاد نگر چولہ پلی پرتاپ ریڈی کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کارکنوں کے ہمراہ شاد نگر چوراہا پر زبردست احتجاجی دھرنا و راستہ روکو منظم کیا گیا ۔ شاد نگر چوراہا پر منعقدہ احتجاجی دھرنا پروگرام کے موقع پر سابقہ ایم ایل اے کانگریس پارٹی چولہ پلی پرتاپ ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے عوام کی سہولت اور مسائل کی یکسوئی کے لیے تلنگانہ ریاست میں چھوٹے چھوٹے 31 اضلاع کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ عوامی درپیش مسائل اور عہدیداروں سے عوامی ربط و ضبط کی سہولت ہوسکے لیکن ضلع رنگاریڈی کی جدید کلکٹر آفس کا سنگ بنیاد ابراہیم پٹنم کے جنگلی علاقہ میں قائم کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی سہولت والے مقام پر کلکٹر آفس تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم کے موضع کونگراکلاں عوام کے لیے سہولت والا مقام نہیں ہے ۔ کونگرا کلاں مقام نہ ہی شاد نگر کی عوام کے لیے نہ ہی چیوڑلہ ، نہ ہی راجندر نگر ، شمس آباد ، اور نہ ہی سیری لنگم پلی کی عوام کے لیے غیر مناسب مقام قرار دیا ۔ نہ ہی بس کی سہولت نہ ہی ٹرین کی سہولت اور نہ ہی دیگر کسی بھی طرح کی سہولت نہیں ہے ۔ شاد نگر ، چیوڑلہ ، راجندر نگر ، سیری لنگم پلی کے ایم ایل ایز فوری تلنگانہ سی ایم سے ملاقات کرتے ہوئے جدید کلکٹر آفس والے مقام کو تبدیلی کے لیے نمائندگی کرنے پر زور دیا ۔ مقام کی عدم تبدیلی پر ایم ایل ایز استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ۔ جدید کلکٹر آفس کے مقام کی تبدیلی تک کانگریس عوامی تائید حاصل کرتے ہوئے احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا ۔ احتجاجی دھرنا منظم کرنے والے سینکڑوں کانگریس پارٹی قائدین کو شاد نگر پولیس نے حراست میں لے کر گرفتار کیا ۔ بعد ازاں شخصی ضمانت پر رہا کردیا ۔ احتجاجی کانگریس قائدین علامتی پتلہ نذر آتش کیا ۔ حکومت اور سی ایم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT