Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جدید عیدگاہ نظام آباد کے توسیعی کاموں کا معائنہ

جدید عیدگاہ نظام آباد کے توسیعی کاموں کا معائنہ

نظام آباد:16؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ نظام آباد کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد دہلی سے نظام آباد پہلی مرتبہ آمد کے موقع پر کے کویتا نے عیدگاہ جدید کا دورہ کرتے ہوئے توسیعی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کے کویتا نے کہا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر اندرون دویوم ضلع انتظامیہ اور عہدیداروں کا جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ض

نظام آباد:16؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ نظام آباد کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد دہلی سے نظام آباد پہلی مرتبہ آمد کے موقع پر کے کویتا نے عیدگاہ جدید کا دورہ کرتے ہوئے توسیعی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کے کویتا نے کہا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر اندرون دویوم ضلع انتظامیہ اور عہدیداروں کا جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ضلع میں ماہ صیام میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، پینے کے پانی ، روشنی اور صاف صفائی کے انتظامات کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عیدگاہ جدید میں توسیع اراضی کو مسطح کرنے مورم اندازی کیلئے فی الفور میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ کاموں کو انجام دیا جائیگا ۔ کے کویتا نے عیدگاہ جدید سے گذرنے والی ہائی ٹینشن لائن کی منتقلی کے خصوص میں بھی اعلیٰ عہدیداروں سے مشاورت کے بعد اقدامات کا تیقن دیا اور کہا کہ ضلع کی ہمہ جہتی ترقی اور تمام طبقات کے فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر جدید عیدگاہ میں توسیع اراضی پر نمازوں کی ادائیگی کے انتظامات کے بہر صورت اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت رکن پارلیمان عہدہ کا حلف لینے کے بعد اپنے حلقہ میں آمد کے موقع پر تمام مذاہب کے مقامات کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا نے کہا کہ ٹی آرایس تمام طبقات ہندو مسلم ، سکھ ، عیسائی کو ساتھ لیکر فلاح بہبود کیلئے خدمات انجام دیں گی انہوں نے کہا کہ کے چندر شیکھر رائو نے واضح کیا کہ عوامی نمائندے ان ہی باتوں کا عوام سے وعدہ کریں جو وہ انجام دے سکتے ہیں۔ گنیش گپتا نے جدید عیدگاہ میں مورم اندازی کے کاموں کوکا فی الفور انجام دینے و دیگر ترقیاتی و تعمیری کاموں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا تیقن دیا۔ اجلاس سے ایس اے علیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت صدر ضلع وقف کمیٹی ان کے دور میں عیدگاہوں و مساجد کی تعمیر و توسیع کیلئے فنڈس منظور کرائے گئے تھے انہوں نے عیدگاہ جدید قدیم کے بشمول عیدگاہ مدینہ کی حصاربندی کیلئے ایم پی کے کویتا سے فنڈس منظور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ عبدالرحیم سیفی نے کہا کہ عیدگاہ جدید میں عیدین کے موقع پر امت مسلمہ کا کثیرمجمع جمع ہوتا ہے عیدگاہ جدید میں وضو خانوں کے علاوہ دھوپ سے محفوظ رہنے شیڈس کی تعمیر عمل میں لانے پر زور دیا۔ صدر انتظامی کمیٹی عیدگاہ جدید و قدیم محمد افضل الدین نے ابتدائی کلمات ادا کئے ۔ جبکہ صدر ضلع وقف کمیٹی محمد جاوید اکرم ، صدرنشین آئی سی ڈی ایس ایم کے مجیب الدین، ایگا گنگاریڈی صدر ضلع ٹی آرایس، نوید اقبال، طارق انصاری، حلیم قمر، عمران شہزاد، رفیق قریشی، محمد ادریس خان، ایم اے غنی، عبدالحی راحیل، رئوف عارف، ڈاکٹر اختر ، یسین صابری، سجاد حسین، محمد سہیل، سدم لکشمی کارپوریٹر ٹی آرایس، مجاہدکے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوانوں اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کے کویتا اور ایم ایل اے گنیش گپتا و دیگر قائدین کو تہنیت پیش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT