Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / جرائم شدہ 50 افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی

جرائم شدہ 50 افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی

حیدرآباد 16 فبروری (سیاست نیوز) عوام میں تحفظ اور سلامتی کے احساس کو فروغ دینے کیلئے حیدرآباد سٹی پولیس پی ڈی ایکٹ جیسے سخت قانون کا استعمال کررہی ہے۔ عادی مجرمین کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے یہ خصوصی ایکٹ کا استعمال کیا جارہا ہے تا کہ جرائم میں کمی ہوسکے ۔ اندرون چھ ماہ 50 جرائم پیشہ افراد بشمول غنڈہ عناصر ‘عادی رہزن اور دیگر کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس اسپیشل برانچ مسٹر وائی ناگی ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایکٹ کے تحت خطرناک روڈی شیٹرس جنگلی یوسف ‘ محمد قیصر‘ محمد لطیف‘ محمد الیاس بن حبیب سالم‘ بارڈر یوسف‘ سید امان الدین‘ پلے سدھاکر ریڈی‘ محمد فیصل شاہ الجابری کو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کیاگیا ہے اور انہیں ایک سال کیلئے جیل میں محروم رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ویسٹ زون میں 24‘ساوتھ زون میں 14 ‘سنٹرل زون میں 6‘ایسٹ زون میں 5 اور نارتھ زون میں 1 کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی گئی ۔ مسٹر ناگی ریڈی نے بتایا کہ پی ڈی ایکٹ نافذ کرنے کے بعد دونوں شہروں میں طلائی چین کی رہزنی کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 19 عادی رہزنوں کو اس ایکٹ کے تحت جیل بھیجا جاچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد سٹی پولیس عنقریب لینڈ گرابنگ ‘جعلی کرنسی ‘دھوکہ دہی اور جعلی سرٹیفکیٹس میں مسلسل ملوث ہونے پر پی ڈی ایکٹ کا استعمال کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT