Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / جرائم میں ضبط شدہ گاڑیوں کو محفوظ کرنے کے مرکز کا قیام

جرائم میں ضبط شدہ گاڑیوں کو محفوظ کرنے کے مرکز کا قیام

پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے قریب شمس آباد زون کی گاڑیاں جمع کرنے کا منصوبہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : پولیس اسٹیشنوں اور متعلقہ ادارہ جات کو عصری بنانے کے عمل کے ایک حصہ کے طور پر سائبر آباد پولیس نے جرائم سے متعلق گاڑیوں کو محفوظ کرنے کا ایک مرکز قائم کیا ہے ۔ پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن سے متصلہ اس مرکز میں ان تمام گاڑیوں کو جمع کیا جائے گا جو شمس آباد زون میں پیش آئے جرائم کے واقعات میں ضبط کی گئی تھیں یا پھر مجرمین انہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے ۔ واضح رہے کہ تاحال حادثات اور جرائم میں ضبط شدہ گاڑیوں کو متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے احاطوں میں طویل عرصہ تک پڑی رہتی ہیں جس سے ایک بدنما منظر کی جھلک ملتی رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شمس آباد زون کے سات پولیس اسٹیشنوں میں فی الحال 310 موٹر کارس ، 1090 موٹر سیکلس پڑی ہوئی ہیں جو مختلف حادثات یا جرائم کے واقعات میں ضبط کی گئی تھیں ۔ ان گاڑیوں کا پتہ چلانے کے لیے مالکین کو مختلف پولیس اسٹیشنوں کے چکر کاٹنے جیسے دشوار اور امتحانی مرحلہ سے گذرنا پڑتا ہے ۔ چنانچہ ان گاڑیوں کو پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن سے متصلہ احاطہ میں جمع کرتے ہوئے ان کی تمام تفصیلات درج کی جائیں گی اور پولیس اسٹیشنوں کے احاطہ سے گاڑیوں کو ہٹانے کے بعد وہاں شجرکاری کی جائے گی ۔ شمس آباد کے ڈپٹی کمشنر پولیس اے آر سرینواس نے سائبر آباد پولیس کمشنر سی وی آنند کی نگرانی میں ان گاڑیوں کو ایک جگہ محفوظ کرنے کے مرکز کا قیام عمل میں لایا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT