Friday , August 17 2018
Home / Top Stories / جرائم پر قابو پانے بہتر حکمت عملی ضروری:راج ناتھ

جرائم پر قابو پانے بہتر حکمت عملی ضروری:راج ناتھ

نئی دہلی 16 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جرائم پر قابو پانے بہتر حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے آج دہلی پولیس سے کہا کہ وہ اس محاذ پر ٹھوس قدم اٹھاتے ہوئے لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کام کرے ۔مسٹر سنگھ نے دہلی پولیس کے 71 ویں یوم تاسیس پر اپنے خطاب میں کہا کہ دہلی ملک کا دار الحکومت ہے اور پورا ملک اس کی پولیس کو کسی ریاست کی نہیں بلکہ پورے ملک کی پولیس کے طور پر دیکھتا ہے ۔ اس احساس کے پیش نظر لوگوں کو دہلی پولیس سے بہت توقعات ہیں اس لئے یہ ضروری ہے کہ پولیس ان پرپورا اترنے احتیاط برتے اور ہر ممکن کوشش کرے ۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے طریقوں کا پتہ لگانا ان سے نمٹنے کی سب سے زیادہ بااثر پالیسی ہے اور پولیس کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹھوس حکمت عملی بنا کر اس پر کام کرناہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مؤثرحکمت عملی کی بنیاد پر جرائم میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے خاص طور پر دہلی اور ممبئی جیسے بڑے شہروں میں اس سے جرائم کے واقعات میں 70 فیصد تک کی کمی آ سکتی ہے -مسٹر سنگھ نے کہا کہ جرائم کی تحقیقات میں جرائم سائنس کی خاص اہمیت ہے ۔ یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت دارالحکومت میں جرائم سائنس کے مزید تجربہ گاہ قائم کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT