Thursday , December 13 2018

جرائم پر قابو پانے میں پولیس کی لاپرواہی ناقابل برداشت

پٹنہ 7 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میںمسلسل گراوٹ پر اپوزیشن کی تنقیدوں کا سامنا کر رہے چیف منسٹر مسٹر جیتن رام مانجھی نے آج پولیس عہدیداروں کو خبردار کیا کہ جرائم پر قابو پانے میں کسی بھی سطح پر لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر مسٹر مانجھی نے آج اعلی پولیس عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں لا ا

پٹنہ 7 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میںمسلسل گراوٹ پر اپوزیشن کی تنقیدوں کا سامنا کر رہے چیف منسٹر مسٹر جیتن رام مانجھی نے آج پولیس عہدیداروں کو خبردار کیا کہ جرائم پر قابو پانے میں کسی بھی سطح پر لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر مسٹر مانجھی نے آج اعلی پولیس عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ ہم جرائم پر قابو پانے میں کسی بھی سطح پر لا پرواہی یا غفلت کو برداشت نہیں کرینگے ۔ اس کے علاوہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بھی پولیس کو قابو میں رکھنا چاہئے ۔

چیف منسٹر نے پولیس سے اس سلسلہ میں بہتر کارکردگی اور نتائج پیش کرنے کو کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جرائم پر قابو پانے میں اور لا اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے میں نتائج سامنے آئیں۔ اگر صورتحال میں بہتری پیدا ہوتی ہے تو اسے عوامی نقطہ نظر میں بھی دکھنا چاہئے ۔ مجرمین کو پولیس سے اور انتظامیہ سے خوف محسوس ہونا چاہئے ۔ مسٹر مانچھی نے اجلاس میں یہ بات کہی جس میں وزیر فینانس مسٹر برجیندر پرساد یادو ‘ چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ ‘ ڈائرکٹر جنرل پولیس پی کے ٹھاکر اور دوسروں نے شرکت کی ۔ عوام کیلئے خوف و دہشت سے پاک ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مسٹر مانجھی نے کہا کہ ریاستی حکومت پولیس عملہ کو وسائل سے محروم نہیں رکھے گی اور انہیں انتہائی عصری آلات وغیرہ بھی فراہم کئے جائیں گے ۔

بہار پولیس کے ڈاٹاکے بموجب جاریہ سال جنوری سے ماہ جون کے درمیان 93,358 واقعات ایسے ہوئے جن پر کارروائی کی جانی تھی ۔ ان میں 1,765 قتل ‘ 593 عصمت ریزی ‘ 3029 اغوا اور 32 اغوا برائے تاوان کے علاوہ 283 ڈکیتی‘ 804 رہزنی ‘ 11,000 چوری اور 6,604 گڑبڑ پیدا کرنے کے واقعات شامل تھے ۔ بہار میں سال 2013 میں جملہ 1.85 لاکھ مجرمانہ واقعات ہوئے تھے جن میں 3,441 قتل کے اور 1,128 عصمت ریزی کے واقعات بھی شامل تھے ۔ ان اعداد شمار سے بہار میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے ۔چیف منسٹر نے اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور انہیں جرائم پر قابو پانے میں موثر اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT