Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / جرائم پیشہ افراد اور غنڈہ عناصر کا گھیرا تنگ پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل روانہ

جرائم پیشہ افراد اور غنڈہ عناصر کا گھیرا تنگ پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل روانہ

حیدرآباد ۔ /19 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس جرائم پیشہ افراد اور غنڈہ عناصر کی سرگرمیوں کو فولادی ہاتھ سے نمٹ رہی ہے اور انہیں وقفہ وقفہ سے ریاست کے سخت قانون پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجا جارہا ہے ۔ اس مرتبہ سٹی پولیس نے ڈرگس کے کاروبار میں ملوث خطرناک نائجیرین ڈرگس اسمگلر کو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے اسے جیل بھیج دیا گیا ۔

حیدرآباد ۔ /19 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس جرائم پیشہ افراد اور غنڈہ عناصر کی سرگرمیوں کو فولادی ہاتھ سے نمٹ رہی ہے اور انہیں وقفہ وقفہ سے ریاست کے سخت قانون پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجا جارہا ہے ۔ اس مرتبہ سٹی پولیس نے ڈرگس کے کاروبار میں ملوث خطرناک نائجیرین ڈرگس اسمگلر کو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے اسے جیل بھیج دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر اے وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ 30 سالہ نائجیرین باشندہ روتمی اولوسولا کیہنڈی پر پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے اسے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے ذریعہ آج جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نائجیرین باشندہ دو ڈرگ اسمگلنگ کے مقدمات میں ملوث ہے ۔ اسی طرح ویسٹ زون پولیس نے جوبلی ہلز کے روڈی شیٹر منگلار ایم ارجن یادو جو 6 مارپیٹ کی وارداتوں میں ملوث ہے پر پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔ اسی طرح جوبلی ہلز کے ایک اور روڈی شیٹر جی پون کمار عرف باللہ جو 7 مقدمات میں ملوث ہے پر پی ڈی ایکٹ نافذ کیا گیا ۔ جبکہ محمد فرحان جو عادی رہزن ہے اور 14 رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور بنجارہ ہلز کے ساکن ایس ناگیشور ریڈی جو فاحشہ کی دلالی کے 5 مقدمات میں ملوث ہے پر بھی پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ مسٹر وینکٹیشور راؤ نے انتباہ دیا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT