Sunday , October 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جرائم کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت

جرائم کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت

یلاریڈی /4 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مواضعات میں جرائم کا فیصد کم کرنے ضروری اقدامات کرنے یلاریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر راما کرشنا نے احکام دئیے ۔ انہوں نے چار منڈلوں کے سب انسپکٹران کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مزید کہا کہ مواضعات میں تہواروں کے موقع پر حالات کو مکدر ہونے سے روکنے کیئے ضروری اقدامات کا مشورہ دیا ۔ سرقہ وارداتوں کے ع

یلاریڈی /4 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مواضعات میں جرائم کا فیصد کم کرنے ضروری اقدامات کرنے یلاریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر راما کرشنا نے احکام دئیے ۔ انہوں نے چار منڈلوں کے سب انسپکٹران کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مزید کہا کہ مواضعات میں تہواروں کے موقع پر حالات کو مکدر ہونے سے روکنے کیئے ضروری اقدامات کا مشورہ دیا ۔ سرقہ وارداتوں کے علاقوں میں پولیس گشتی ٹیم کو تشکیل دے ۔ راتوں میں پولیس گشت کرتے ہوئے مشتبہ افراد پر نظر رکھیں ۔ قماربازی کے اڈوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کھلے عام علاقوں پر شراب خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مشورہ دیا ۔ سرکل حدود کے عدم تکمیل مقدمات حل کرنے کو کہا ۔ پولیس کو عوام سے بہت تعلقات رکھنے کا مشورہ دیا ۔ اشرار کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر لنگم پیٹ ناگی ریڈی پیٹ ، یلاریڈی اور گندھاری سب انسپکٹران موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT