Saturday , December 15 2018

جرائم کو روکنے ہر شہری کا تعاون ضروری

مذہبی مقامات پر سی سی کیمروں کو نصب کرنے سرکل انسپکٹر رمیش بابو کا زور
شاد نگر۔/10جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ایک شہری کے تعاون کو ضروری قرار دیا ۔ سی سی کیمروں کو نصب کرنے کی وجہ سے جرائم کی روک تھام اور پیش آنے والے جرائم اور واقعات کی اور مجرم کی نشاندہی کرنے میں کافی کارکردثابت ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شاد نگر ٹاون سرکل انسپکٹر رمیش بابو نے شاد نگر پولیس اسٹیشن میںمنعقدہ مسجد کمیٹیوں کے صدور و ذمہ داران، مندروں کے صدور و ذمہ داران ، چرچ کے صدور و ذمہ داروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ سرکل انسپکٹر رمیش بابو نے کہا کہ مذہبی مقامات اور اس کے اطراف واکناف پیش آنے والے ناگہانی واقعات اور جرائم کی روک تھام کیلئے مسجدوں ، مندرں، چرچوں کے پاس سی سی کیمرے نصب کرنے کیلئے مسجدوں، مندروں اور چرچوں کے ذمہ داروں اور کمیٹیوں کے صدور پر زور دیا ۔ جرائم اور ناگہانی پیش آنے والے واقعات پر کنٹرول کرنے کیلئے سی سی کیمرے کافی کارکرد ثابت ہوتے ہیں۔ لہذا تمام ذمہ داروں کو اپنے مسجدوں اور مندروں اور چرچوں کے پاس کم از کم چار سی سی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی۔ سی سی کیمروں کو مذہبی مقامات پر نصب کرنے سے مذہبی مقامات کا پوری طرح سے تحفظ ہوگا اور ناگہانی واقعات اور جرائم پر بھی بڑی حد تک کنٹرول ہوگا۔ مذہبی ذمہ داروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اندرون دو ہفتے اپنے مذہبی مقامات پر کیمرے نصب کریں۔ مذہبی مقامات پر سی سی کیمروں کو نصب کرنے کا اہم مقصد جرائم اور ناگہانی واقعات پر روک لگانا ہے۔ اس موقع پر ایس آئی راجو اور دیگر پولیس ملازمین شاد نگر فرخنگر کے مذہبی مقامات کے ذمہ داران موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT