Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس عہدیداروں کے اقدامات کی ستائش

جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس عہدیداروں کے اقدامات کی ستائش

نظام آباد:27؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع ایس پی مسٹر چندر شیکھر ریڈی نے کل محکمہ پولیس کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے ضلع میں امن و امان کی برقراری کیلئے اقدامات پر زور دیتے ہوئے آنے والے دنوں میںضلع میں عید کی تقاریبات پرُ امن طور پر انعقاد کیلئے منصوبہ بندی کرنے پر زور دیا۔ ضلع میں جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے ہر ممکنہ اقدامات کرنے پر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سرکاری دواخانہ سے 5 روزہ لاپتہ لڑکی کا پتہ لگانے میں کانسٹیبل محمد شکیل کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے بین ریاستی سارقین کی ٹولی کا پتہ لگانے میں کانسٹیبل سرینواس، ہوم گارڈارجن گوڑموٹر سیکل کا سرقہ کرنے والی سارقین کی ٹولی کا پتہ لگانے میں ہنمانڈلو، کانسٹیبل کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں توصیف نامہ عطاء کیااس موقع پر ضلع ایس پی نے ضلع کے پولیس اسٹیشنوں میں واقع زیرالتواء مقدمات کی یکسوئی کیلئے اقدامات کرنے اور سڑک حادثات کی کمی اور رات کے اوقات میں طلائی گردی میں اضافہ کرتے ہوئے سرقہ کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کریںاور عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات کی یکسوئی کے علاوہ سڑکوں سے گذرنے والی گاڑیوں پر نظر رکھنے جرائم کی کمی کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر اڈیشنل ایس پی پرتاب ریڈی کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT