Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس چوکس

جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس چوکس

منچریال ۔14 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے ایس پی مسٹر وجئے کمار نے بتایا کہ چوریوں اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے منچریال پولیس مسلسل چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ اس خصوص میں پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور جنارم ، دنڈے پلی ، لکشٹی پیٹ ، جئے پور پولیس اسٹیشنوں سے بھی زائد فورس حاصل کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس ضمن میں تعاون کریں وہ جب کبھی دیگر مقام جارہے ہیں مکان پر قفل ڈالا جائے تو پولیس کو اطلاع دیں ۔ لیکن اکثر لوگ پولیس کو اطلاع نہیں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضرور اپنے سفر اور مستقر چھوڑنے کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ خصوصی ٹیم آپ کے گھر پر نگرانی رکھے گی جس کے ذریعہ قفل شکنی یا چوری کو روکا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT