Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / جراثیم کش دواؤں کے اثر سے 21کسانوں کی موت

جراثیم کش دواؤں کے اثر سے 21کسانوں کی موت

ناگپور،10اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹر کے ودربھ علاقہ کے ضلع یوتمل میں جراثیم کش دواؤں کا سانس کے ساتھ جسم کے اندرجانے سے 21کسانوں کی موت ہوگئی۔ودربھ علاقہ میں اب تک تک جراثیم کش دواؤں سے تقریباً 50کسانوں کی موت ہوچکی ہے اور تقریباً 2000بیمار پڑ چکے ہیں۔کپاس کی فصل پر کیڑا لگنے سے بچانے والے جراثیم کش دوائیں سانس کے ساتھ جسم کے اندرجانے کی وجہ سے کسانوں کی موت ہورہی ہے ،لیکن ابھی تک کسی افسر نے جراثیم کش دواؤں سے فوت ہورہے کسانوں کی خبر نہیں لی ہے ۔ذرائع کے مطابق کئی کسان جی ایم سی ایچ اور آئی جی ایم سی ایچ و دیگر سرکاری اسپتالوں میں داخل ہیں ،لیکن کسی افسر نے کسانو ںکی مدد کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے ۔اگست اور ستمبر کے مہینوں میں ودربھ کے کئی علاقوں میں یہ واقعات ہوچکے ہیں۔قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی)نے کسانوں کی موت پر مرکزی زراعت اور کسان بہبود سے متعلق وزارت،حکومت مہاراشٹرکے سکریٹریز کو نوٹس بھیج کر چار ہفتہ کے اندر معاملہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT