Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / جراثیم کش دوا کا استعمال اور پکوان کے دوران جھلسنے سے دو خواتین فوت

جراثیم کش دوا کا استعمال اور پکوان کے دوران جھلسنے سے دو خواتین فوت

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) پانی سمجھ کر کیڑے مار دوا کا استعمال کرنا اور باورچی خانہ میں مبینہ لاپرواہی کا مظاہرہ کرنا دو خواتین کی موت کا سبب بن گیا۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ لکشمی جو جواہر نگر علاقہ کے ساکن جنگیا کی بیٹی تھی، یہ خاتون اپنے والدین کے یہاں زرعی اراضی پر گئی تھی جہاں کھیتی باڑی جاری تھی۔ اس دوران اس خاتون نے کیڑے مار دوا کا استعمال کرلیا جو پانی کی طرح رکھا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کھیتوں میں کیڑے مارنے کے لئے دوا رکھی گئی تھی جس کا اس نے استعمال کرلیا۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 29 سالہ گائتری جو حیدر بستی گاندھی نگر علاقہ کی ساکن تھی، 7 اکٹوبر کو پکوان کے دوران یہ خاتون حادثہ میں شدید جھلس کر فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT