Wednesday , December 12 2018

جرمانہ کے بغیر بقایہ ٹیکس ادائیگی کی سہولت

نارائن پیٹ۔/11مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ مسٹر سمیا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نارائن پیٹ ٹاؤن کے بلدی حدود میں واقع جائیدادوں کے ٹیکس بقایہ جات کی وصولی کیلئے دفتر کے بیشتر عملہ کو متحرک کیا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نارائن پیٹ بلدیہ کو نارائن پیٹ ٹاؤن میں جائیداد ٹیکس بقایا جات ایک

نارائن پیٹ۔/11مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ مسٹر سمیا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نارائن پیٹ ٹاؤن کے بلدی حدود میں واقع جائیدادوں کے ٹیکس بقایہ جات کی وصولی کیلئے دفتر کے بیشتر عملہ کو متحرک کیا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نارائن پیٹ بلدیہ کو نارائن پیٹ ٹاؤن میں جائیداد ٹیکس بقایا جات ایک کروڑ سے زائد وصول طلب ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میونسپل اڈمنسٹریشن و اربن ڈیولپمنٹ حکومت تلنگانہ کے پرنسپال سکریٹری مسٹر ایم جی گوپال کی جانب سے جاری تازہ سرکاری حکمنامہ 42 مورخہ 6/2/15 کے مطابق 31مارچ 2015 تک جائیداد ٹیکس بقایہ جات بغیر جرمانے کے وصول کئے جائیں گے۔ یہ مہلت صرف ختم ماہ مارچ تک ہی رہے گی۔ اس کے بعد ٹیکس بقایا جات جرمانے کے ساتھ وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اس سہولت اور مہلت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے بقایا جات کو بہ اوقات دفتر بلدیہ یا پھر گشتی عملہ کو با اخذ رسید ٹیکس ادا کرنے کی اپیل کی۔

سینئر اسسٹنٹ اور اے سی ٹی او
پدا پلی کمرشیل ٹیکس آفس رشوت لیتے ہوئے گرفتار
پداپلی۔/11مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سینئر اسسٹنٹ پداپلی کمرشیل ٹیکس دفتر میں برسرخدمت بھگوان ریڈی سوانتنترم اے سی ٹی او دونوں عہدیداروں کو ایک ورکس کنٹراکٹر کو ویاٹ کے بغیر رجسٹریشن لائسنس کی اجرائی کیلئے تین ہزار روپئے رشوت قبول کرنے کے دوران اے سی بی عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ڈی ایس پی انسداد رشوت ستانی سدرشن ریڈی نے دیگر اے سی بی عہدیداروں کے ہمراہ یہ کارروائی انجام دی۔

TOPPOPULARRECENT