Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / جرمنی، ارجنٹینا، نیدرلینڈز ریوو اولمپکس کیلئے کوالیفائی

جرمنی، ارجنٹینا، نیدرلینڈز ریوو اولمپکس کیلئے کوالیفائی

مینس ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل کا اختتام ۔ فائنل کا رواں سال ہندوستان میں انعقاد

مینس ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل کا اختتام ۔ فائنل کا رواں سال ہندوستان میں انعقاد
بیونس آئرس ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) موجودہ اولمپک چمپینس جرمنی، ارجنٹینا اور نیدرلینڈز نے آئندہ سال کے ریوو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ وہ یہاں مینس ہاکی ورلڈ لیگ (ایچ ڈبلیو ایل) سیمی فائنل کے تین ٹیموں کے طور پر اختتام کئے۔ جرمنی نے گزشتہ روز سنٹرو نیشنل ڈی آلٹو رنڈیمنٹو ڈیپورٹیوو میں منعقدہ فائنل میں میزبان ارجنٹینا کو 4-1 سے واضح شکست دی اور ایچ ڈبلیو ایل سیمی فائنل کے اس مرحلے میں چمپینس بن کر اُبھرے، جبکہ لندن اولمپک سلور میڈلسٹ ٹیم نیدرلینڈز نے کناڈا کو 6-0 سے روند کر تیسرا مقام حاصل کیا۔ ان نتائج کا مطلب ہے کہ یہ تمام تینوں ٹیموں کو ایچ ڈبلیو ایل فائنل میں اپنے مقامات مل گئے، جو رواں سال کے اواخر ہندوستان میں منعقد ہوگا۔ کرسٹوفر رور اور نکلاس ویلن نے جرمنی کیلئے 2-0 کی سبقت حاصل کی جس کے بعد ارجنٹینا کے یوان گیلارڈی نے پنالٹی اسٹروک کے ذریعے خسارہ کو گھٹایا۔ تاہم اواخر میں کرسٹوفر اور فلوریان فوکس کے دو گول نے جرمنی کیلئے آسان جیت کو یقینی بنایا۔ قبل ازیں دن میں اسپین نے نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست دیتے ہوئے پانچویں مقام حاصل کرکے اپنی اولمپک امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔ دیگر مقابلے میں کوریا نے اپنی مجموعی طور پر مایوس کن مہم کا جیت کے ساتھ اختتام کیا جب انھوں نے ایشیائی حریفوں جاپان کو 1-0 سے ہرا کر ساتواں مقام پایا۔

TOPPOPULARRECENT