Wednesday , December 12 2018

جرمنی ،عراق کو ہتھیار بھی فراہم کر سکتا ہے: وزیر دفاع

برلن ۔13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اِسلامک اسٹیٹ کی شدت پسندی کو روکنے کے لیے جرمنی عراقی حکومت کو ہتھیار بھی مہیا کر سکتا ہے۔ جرمن وزیر دفاع اْرزْولا فان ڈیئر لائن کے بقول انسانی بنیادوں پر امداد کیساتھ ساتھ برلن حکومت ممکنہ طور پر عراقی فوج کو مختلف عسکری آلات اور ہتھیار بھی فراہم کر سکتی ہے۔ جرمن دارالحکومت میں اپنے برطانوی ہم منصب م

برلن ۔13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اِسلامک اسٹیٹ کی شدت پسندی کو روکنے کے لیے جرمنی عراقی حکومت کو ہتھیار بھی مہیا کر سکتا ہے۔ جرمن وزیر دفاع اْرزْولا فان ڈیئر لائن کے بقول انسانی بنیادوں پر امداد کیساتھ ساتھ برلن حکومت ممکنہ طور پر عراقی فوج کو مختلف عسکری آلات اور ہتھیار بھی فراہم کر سکتی ہے۔ جرمن دارالحکومت میں اپنے برطانوی ہم منصب مائیکل فالوں کے ساتھ ملاقات میں دونوں وزرائے دفاع نے آئی ایس کے خلاف امریکی فضائی حملوں کو ایک درست فیصلہ قرار دیا۔ دوسری جانب نائب چانسلر زیگمار گابرئیل نیجرمنی میں ایزدیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ سلامتی کے حوالے سے ہنگامی حالات میں ہتھیاروں کی فراہمی ممکن ہے۔

TOPPOPULARRECENT