Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / جرمنی اور نیدرلینڈ کا دوستانہ میچ سکیورٹی خطرات پر منسوخ

جرمنی اور نیدرلینڈ کا دوستانہ میچ سکیورٹی خطرات پر منسوخ

ہانوور ، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے شہر ہانوور کے اسٹیڈیم میں بم کی موجودگی کے خطرے کے پیشِ نظر جرمنی اور نیدرلینڈ کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ہانوور شہر کی پولیس کے سربراہ والکر کلیون کے مطابق’ٹھوس سکیورٹی خطرات‘ کی وجہ سے میچ شروع ہونے سے تقریباً دو گھنٹے قبل اسٹیڈیم کو خالی کرا لیا گیا۔ بم حملے کے خطرات کی وجہ سے شائقین کو کہا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی افراتفری کے اپنے گھروں کو واپس چلے
جائیں۔ اس میچ میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل شرکت کرنے والی تھیں۔ میچ منسوخ ہونے کے بعد جرمنی کی فٹبال ٹیم کو پولیس کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ جرمنی کے وزیرِ داخلہ تھامس دمیزیا نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ ’’میچ میرے مشورے پر منسوخ کیا گیا کیونکہ اس وقت جرمنی اور یورپ کو ایک بڑے خطرے کا سامنا ہے‘‘۔ اسٹیڈیم کی تلاشی کے دوران دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا  اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک دن پہلے پیر کو برسلز میں بلجیم اور اسپین کے درمیان منگل کو کھیلا جانے والا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں فرانس اور انگلینڈ کا دوستانہ میچ پروگرام کے مطابق کھیلا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT