Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / جرمنی فیفا عالمی درجہ بندی میں بدستورپہلے مقام پر فائز

جرمنی فیفا عالمی درجہ بندی میں بدستورپہلے مقام پر فائز

زیورخ ۔21 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے جاری کردہ فٹبال کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں عالمی چیمپئن جرمنی جس نے برازیل سے پہلا مقام چھین لیا تھا جس کو وہ برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ پرتگال کی 3، بلجیم کی 4، پیروکی 3 اور ویلز کی 5 درجے ترقی ہوئی ہے ۔ سلواکیہ اور شمالی آئرلینڈ کی ٹیمیں تین، تین مقامات کی چھلانگ لگاکر سرفہرست 20 ٹیموں میں شامل ہو گئیں۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے مطابق عالمی چیمپئن جرمنی ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوبارہ پہلا مقام حاصل کرلیا ہے اور وہ اب تک اس پر برقرار ہے۔ برازیلین ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، پرتگال نے 3 درجے ترقی پا کر ارجنٹائن کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا، بلجیم کی ٹیم 5 درجے بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئی، پیرو 3 درجے ترقی کے ساتھ 12ویں اور ویلز 5 مقامات کی ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئی، سلواکیہ اور شمالی آئرلینڈ کی ٹیمیں فی کس تین درجے ترقی کے بعد بالترتیب انیسویں اور بیسویں نمبر پر آ گئی ہیں۔ آئس لینڈ اور سویڈن کی ٹیمیں تنزلی کے بعد ٹاپ 20 سے باہر ہو گئیں۔

TOPPOPULARRECENT