Thursday , May 24 2018
Home / دنیا / جرمنی میں حکومت سازی کی بات چیت ناکام، نئے انتخابات ناگزیر

جرمنی میں حکومت سازی کی بات چیت ناکام، نئے انتخابات ناگزیر

برلن ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چانسلر انجیلا مرکل اس وقت ایک ایسی صورتحال کا سامنا کررہی ہیں جس نے انہیں تذبذب میں مبتلاء کردیا ہے کیونکہ نئی حکومت کی تشکیل کیلئے منعقد کی جانے والی اعلیٰ سطحی بات چیت ناکام ہوجانے سے جرمنی میں فی الحال سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے اور انجیلا اس سے باہر آنا چاہتی ہیں۔ صورتحال کچھ اتنی سنگین ہیکہ یوروپ کے اس مضبوط معیشت والے ملک میں جلد ہی انتخابات منعقد کئے جانے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ اب اگر ہم جرمنی کی طرف دیکھیں تو وہاں ایک ایسی حکومت ہے جس کے پر کتر دیئے گئے ہیں جس کے پاس ایسے کوئی اختیارات باقی نہیں رہے جس سے کوئی ٹھوس فیصلہ کیا جاسکے۔ چاہے وہ پالیسی سازی کا ہی فیصلہ کیوں نہ ہو۔ فی الحال ایسا کوئی اتحاد بھی نہیں ہے جس پر اعتماد کیا جاسکے لہٰذا یہی کہا جاسکتا ہیکہ جرمنی میں اب نئے انتخابات ناگزیر ہوگئے ہیں لیکن ان کے بارے میں بھی یہی خدشات پائے جارہے ہیں کہ جس طرح ستمبر میں منعقدہ انتخابات فیصلہ کن ثابت نہیں ہوئے اسی طرح نئے الیکشن بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT