Tuesday , September 18 2018
Home / دنیا / جرمنی میں دولت اسلامی کا مشتبہ ساتھی گرفتار

جرمنی میں دولت اسلامی کا مشتبہ ساتھی گرفتار

برلن ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں پولیس نے اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ روابط کے الزام پر ترکی کے ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس پر شام میں اسلامی جہادیوں کے شدت پسندوں کے ساتھ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سرکاری استغاثہ نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ جرمن پولیس نے ایک چالیس سالہ مشتبہ شخص کو جمعہ کو دارالحکومت ب

برلن ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں پولیس نے اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ روابط کے الزام پر ترکی کے ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس پر شام میں اسلامی جہادیوں کے شدت پسندوں کے ساتھ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سرکاری استغاثہ نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ جرمن پولیس نے ایک چالیس سالہ مشتبہ شخص کو جمعہ کو دارالحکومت برلن سے گرفتار کیا۔ دفتر استغاثہ نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے، جس کے مطابق یہ شخص جہادی تربیت حاصل کر چکا ہے۔ یہ شخص گزشتہ ماہ جرمنی لوٹا تھا جس کے بعد پولیس نے اس کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔ اس پر جرمنی کے فوجداری قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جو دہشت گردی کے الزامات سے متعلق ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جرمن خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ تقریباً چار سو جرمن شہری عراق اور شام میں جہادیوں سے وابستہ ہیں اور ان میں سے تقریباً 130 عسکریت پسندی کی تربیت حاصل کرنے کے بعد جرمنی واپس آ چکے ہیں۔ گزشتے ہفتے فرینکفرٹ کی ایک عدالت میں ایک جرمن شہری کے خلاف مقدمہ شروع ہوا ہے۔ اس پر بھی شام میں اسلامک اسٹیٹ (دولت اسلامیہ) کے ساتھ مل کر لڑائی میں حصہ لینے کا الزام ہے۔

جرمنی نے قبل ازیں رواں ماہ اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ فعال تعاون پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں جہادیوں کی بھرتی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کی ممانعت شامل ہے۔ جرمن قانون کے مطابق کسی جہادی تربیت کیمپ کا دورہ کرنے والے اور ہتھیاروں یا دھماکا خیز مواد کی تربیت حاصل کرنے والے کسی بھی شخص کو دس برس کی سزائے قید ہو سکتی ہے۔ حکومت کو یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ایسا کوئی شخص کسی دہشت گرد گروپ کا رکن ہے۔ دوسری جانب جرمنی کے شہر آخن میں مملکتی اٹارنی اغوا کے ایک منصوبے کی تفتیش کر رہے ہیں جس کے بارے میں خیال ہے کہ اس کے پیچھے اسلام پسندی کے رجحان کا عمل دخل تھا۔ یہ تفتیش 3 ستمبر کو چار افراد کی گرفتاری کے بعد شروع کی گئی ہے۔ ان افراد میں سے تین کا تعلق ڈنمارک سے ہے جبکہ ایک عراقی شہری ہے۔ انہوں نے آخن میں ایک 52 سالہ مصری شہری کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم انہیں اس سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT