Wednesday , December 19 2018

جرمنی میں دو بسوں کی ٹکر ،26زخمی

برلن، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی جرمنی کے نیوریمبرگ کے قریب ایمنرن ڈورف گاؤں میں دو بسوں کے درمیان تصادم میں 26 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے 12 لوگوں کی حالت سنگین ہے اور 14 لوگوں کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں ۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، دونوں بسوں کے ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی خدمات کے ملازمین نے موقع پر پہنچ گئے اور پانچ ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ زخمیوں کو ہاسپٹل پہنچایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT