Monday , December 18 2017
Home / دنیا / جرمنی میں سمندری طوفان،2 ہلاک

جرمنی میں سمندری طوفان،2 ہلاک

برلن ۔ /5اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی جرمنی میں آج خوفناک ہوائیں چلنے کی وجہ سے درخت جڑوں سے اکھڑ کر کاروں پر گرپڑے ۔ جس کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ شدید طوفان نے کئی ٹرین خدمات کو منسوخ کرنے پر بھی مجبور کردیا ۔ ہیمبرگ پولیس کے بموجب ایک خاتون اس کی کار پر درخت گرنے سے ہلاک ہوگئی ۔ ایک اور خاتون کو شدید زخمی حالت میں دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ شمالی ریاست میکلن برگ میں بڑی سڑک پر درخت گرنے سے ایک لاری ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور ایک خاتون کو مہلک زخم آئے ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی ہے کہ شمالی جرمنی میں طوفان کا سلسلہ آج شام بھی جاری رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT