Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / جرمنی میں مسافر ٹرینوں میں ٹکر، 9 ہلاک ، 100 زخمی

جرمنی میں مسافر ٹرینوں میں ٹکر، 9 ہلاک ، 100 زخمی

بیڈایبلنگ ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی ریاست بویریا میں پولیس کے مطابق دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ حادثہ منگل کی صبح میونخ کے جنوب مشرق میں 60کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے بیڈ ایبلنگ میں پیش آیا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ ایک ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور جائے حادثہ سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن بوگیاں کاٹ کر ان میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بویریا پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ 9افراد اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 40 افراد شدید زخمی ہیں اور 15 کی حالت نازک ہے۔

TOPPOPULARRECENT