Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / جرمنی میں ٹرین حملہ آور کی قومیت پر شبہ

جرمنی میں ٹرین حملہ آور کی قومیت پر شبہ

ویفرزبرگ۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمن حکام نے آج بوارین ٹرین پر کلہاڑی سے حملہ کرنے والے نوجوان کی قومیت پر شک و شبہ کا اظہار کیا ہے کہ آیا وہ واقعی افغان پناہ گزین تھا جبکہ آج ان لوگوں نے یہ کہا کہ حملہ آور نوجوان کا تعلق پاکستان سے ہوسکتا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ دولت اسلامیہ نے کل ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں پولیس کو ایک 17 سالہ نوجوان کو گولی مارکر ہلاک کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جو دراصل ٹرین پر کئے گئے حملوں کے بعد کا واقعہ ہے جس میں نوجوان حملہ آور نے پانچ افرادکو کلہاڑی سے زخمی کردیا تھا جن میں دو شدید طور پر زخمی ہوئے تھے۔ دوسری طرف زیڈ ڈی ایف ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرمن سکیورٹی سرویس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آؤر نوجوان نے 2015ء میں آسانی سے پناہ حاصل کرنے کیلئے اپنے آپ کو افغان پناہ گزین بتایا ہوگا جبکہ نوجوان لڑکے کے کمرہ کی تلاشی لینے پر ایک پاکستانی دستاویز بھی دستیاب ہوئی ہے۔

 

یونیسکو ڈائریکٹر جنرل کیلئے موشیرا خطاب کی نامزدگی
قاہرہ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر نے آج اعلان کیا کہ وہ سابق وزیر اور سفیر موشیرا خطاب کو یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے نامزد کررہا ہے۔ جنوبی افریقہ، جمہوریہ ژیک اور سلواکیہ کے لئے مصر کی سابق سفیر 2009ء تا 2011ء معزول صدر حسنی مبارک کے دور حکومت میں وزیر خاندان و آبادی کے عہدہ پر فائز تھیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے مصر میں نیشنل کونسل فار چائلڈہوڈ اینڈ مدرہوڈ کی سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دیئے۔ دریں اثناء وزیراعظم اسمٰعیل شریف کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بھی موشیرا خطاب کو یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل نامزد کرنے کی توثیق کی گئی جبکہ موجودہ ڈائریکٹر جنرل آرینابوکو وا جن کا تعلق بلغاریہ سے ہے، کی میعاد 2017ء میں اختتام پذیر ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT