Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / جرمنی میں پرجوش شائقین کا میں جشن اور آتشبازی

جرمنی میں پرجوش شائقین کا میں جشن اور آتشبازی

برلن ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے خلاف تاریخ ساز کامیابی اور چوتھی مرتبہ جرمنی کی ٹیم عالمی چمپیئن بننے کے بعد ملک کے صدر مقام برلن میں ساری رات فٹبال شائقین جشن مناتے رہے اور مختلف مقامات پر اس تاریخ ساز کامیابی کی خوشی میں آتشبازی بھی دیکھی گئی۔ عوام سڑکوں پر جشن منانے کے علاوہ اپنے قومی پرچم کے ساتھ گھومتے ہوئے ایک دوسر

برلن ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے خلاف تاریخ ساز کامیابی اور چوتھی مرتبہ جرمنی کی ٹیم عالمی چمپیئن بننے کے بعد ملک کے صدر مقام برلن میں ساری رات فٹبال شائقین جشن مناتے رہے اور مختلف مقامات پر اس تاریخ ساز کامیابی کی خوشی میں آتشبازی بھی دیکھی گئی۔ عوام سڑکوں پر جشن منانے کے علاوہ اپنے قومی پرچم کے ساتھ گھومتے ہوئے ایک دوسرے کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے دیکھے گئے۔ جرمنی کے صدر مقام میں تقریبا 2.5 لاکھ سے زیادہ شائقین کو جشن مناتے دیکھا گیا جوکہ سڑکوں پر نہ صرف جوش و خروش کے ساتھ اپنے ملک کی کامیابی کا اظہار کررہے تھے بلکہ رقص بھی کررہے تھے۔ مختلف مقامات سے عوام جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منانے پہنچے تھے جس میں ایک 35 سالہ بائنکا ہاف مین بھی شامل ہیں جنہوں نے میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ساری رات ہم اپنی ٹیم کا جشن منائیں گے۔ شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک بھی جام رہی لیکن عوام میں ملک کی کامیابی کے جشن کا جوش و خروش واضح نظر آرہا تھا۔ 20 سالہ نوجوان کارسٹن گلاسر نے کہا کہ بچپن سے وہ اس کامیابی کے منتظر تھے کیونکہ ٹیم 24 برس قبل آخری مرتبہ عالمی چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یاد رہے 1990ء میں آخری مرتبہ جرمنی نے اتفاق سے ارجنٹینا کو ہی شکست دیکر ورلڈ کپ حاصل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT