Monday , November 20 2017
Home / دنیا / جرمنی پناہ گزین کیمپ میں آتشزدگی ، پانچ افراد جھلس گئے

جرمنی پناہ گزین کیمپ میں آتشزدگی ، پانچ افراد جھلس گئے

برلن ۔ 7 سپٹمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی کے ایک پناہ گزین کیمپ میں آج علی الصبح آگ بھڑک اُٹھنے سے پانچ افراد جھلس گئے ۔ پولیس کے بموجب پناہ گزینوں کی راتوں رات قائم کی ہوئی عارضی قیامگاہوں میں سے ایک میں آج آگ بھڑک اُٹھی ۔ یہ پناہ گزین کیمپوں میں آتشزدگی کا دوسرا واقعہ تھا ۔ پولیس آگ بھڑک اُٹھنے کی وجوہات کی تحقیقات کررہی ہے ۔ قبل ازیں جنگ اور غربت سے فرار ہوکر ریکارڈ تعداد میں پناہ گزینوں کی آمد کے بعد ان پناہ گزین کیمپوں پر حملوں اور انھیں نذر آتش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا ۔ آتشزدگی کے ایک حادثہ میں کئی منقولہ مکانات تباہ ہوگئے اور ان میں مقیم پناہ گزینوں کا تخلیہ کروانا پڑا ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ مغربی ریاست ہیڈن ورئیمبرگ کے علاقہ رائن برگ میں پیش آیا تھا جس کی وجہ سے 80 پناہ گزینوں کا تخلیہ کروانا پڑا ۔آگ بجھانے کیلئے 100 سے زیادہ ارکان آتش فرو عملہ کو طلب کیا گیا۔ پانچ افراد کھڑکیوں سے باہر چھلانگ لگانے یا سانس کے ذریعہ پھیپھڑوں میں دھواں بھرجانے سے بیمار ہوگئے تھے اور دواخانوں میں زیرعلاج ہیں۔ آتشزدگی کا دوسرا واقعہ سابق کمیونسٹ مشرقی جرمنی کے شہر ایبیلیبن ریاست تورنڈیا میں پیش آیا۔ ایک ایسی عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی جسے پناہ گزین کیمپ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ پولیس کے بموجب یہ آتشزنی کا واقعہ بھی ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT