Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / جرمنی کو چمپئن بنانے کیلئے 10 برس قبل منصوبہ بنایا گیا

جرمنی کو چمپئن بنانے کیلئے 10 برس قبل منصوبہ بنایا گیا

برلن 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی چمپئن ٹیم کے کوچ یوآخم لیو نے 24 سال بعد جرمنی کو عالمی چیمپئن بنادیا۔ ان کا جرمنی کو ورلڈ چیمپئن بنانے کا منصوبہ دس برسوں پر محیط ہے۔ انہوں نے10سال تک ٹیم کو گولڈن جنریشن بنانے اورنئے نوجوان کھلاڑیوں کا مستقبل روشن کرنے کیلئے انتھک محنت کی۔ کوچ لیو نے 2004 میں جرگین کلنزمین کے اسسٹنٹ کے طور پر ٹیم می

برلن 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی چمپئن ٹیم کے کوچ یوآخم لیو نے 24 سال بعد جرمنی کو عالمی چیمپئن بنادیا۔ ان کا جرمنی کو ورلڈ چیمپئن بنانے کا منصوبہ دس برسوں پر محیط ہے۔ انہوں نے10سال تک ٹیم کو گولڈن جنریشن بنانے اورنئے نوجوان کھلاڑیوں کا مستقبل روشن کرنے کیلئے انتھک محنت کی۔ کوچ لیو نے 2004 میں جرگین کلنزمین کے اسسٹنٹ کے طور پر ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ جرمنی نے 2006 ورلڈ کپ میں تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد کوچ جرگین کلنز مین اپنے سے عہدے سے سبکدوش ہوگئے اور ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری لیو نے سنبھال لی۔ جرمنی کی ٹیم 2008 یورو کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔2010 ورلڈ کپ میں جرمنی نے ایک مرتبہ پھر تیسرا مقام حاصل کیا تھا اور2012 یوروکپ میں جرمنی کی ٹیم سیمی فائنلسٹ رہی۔ اس وقت ناقدین نے جرمنی کے کوچ لیو پر انگلیاں اٹھائیں کہ ان کی کوچنگ میں ٹیم کبھی عالمی چیمپئن بن سکے گی۔ 2014 فیفاورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جرمنی نے میزبان برازیل کیخلاف 1-7 سے تاریخی کامیابی حاصل کی اور ان کی نگرانی میں جرمنی نے2014 ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کو شکست دیکر چوتھی مرتبہ عالمی خطاب حاصل کیا ہے۔ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کوچ نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے کیلئے انتھک محنت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT