Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / جرمنی کی سیاح کی عصمت ریزی کے الزام میں 8 عراقی قصوروار

جرمنی کی سیاح کی عصمت ریزی کے الزام میں 8 عراقی قصوروار

ویانا ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریا کی عدالت نے 8 عراقی باشندوں کو جرمنی کی ایک سیاح کی اجتماعی عصمت ریزی کا خاطی پایا ہے۔ عدالت نے انہیں 9 تا 13 سال کے درمیان یہ سزاء سنائی ہے۔ عدالت نے آج 9 ویں مشتبہ شخص کے خلاف الزامات کو مسترد کردیا۔ عدالت کے بیان میں بتایا گیا کہ 28 سالہ خاتون کو جس کی نئے سال کے موقع پر اجتماعی عصمت ریزی کی گئی تھی، 25 ہزار یورو انعام دیا گیا ہے جو 26 ہزار امریکی ڈالر ہوتی ہے۔ یہ رقم اس کو پہنچنے والی ٹھیس کے ازالہ کیلئے دی گئی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہیکہ وکیل صفائی اور استغاثہ نے اس فیصلہ کے خلاف اپیل کی ہے۔ یہ عراقی باشندے ڈسمبر 2015ء کو تارکین وطن کی حیثیت سے آسٹریا آئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT