Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / جرمنی کے سابق صدر رومان کا انتقال

جرمنی کے سابق صدر رومان کا انتقال

برلن۔11جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے سابق صدر رومان ھورتسوگ کا منگل کی رات ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ وہ 82 سال کے تھے ۔صدر یواکھم گاؤک نے آج یہ اطلاع دی۔ رومان 1994 سے 1999 تک ملک کے صدر رہے تھے ۔وہ اپنے دور میں جرمنی میں اصلاحات کی چاہ نہ ہونے کے خلاف انتباہ دیتے رہے اور سیاست اور معاشرے کی طرف سے کھڑی کی گئی مشکلات کے خلاف جنگ میں شامل رہے ۔موجودہ صدر گاؤک نے ان کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے کی تحریک دینے والی غیر معمولی شخصیت بتایا۔

 

بان کی مون کے قریبی لوگوں پر بدعنوانی کے الزام
نیویارک۔11جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون کے رشتہ داروں پر ویتنام میں ایک عمارت کی فروخت معاملے میں مبینہ طور پر 800 ملین ڈالر کی ہیراپھیری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔جو ھنون ڈینس بان نیویارک ریئل اسٹیٹ کے دلال اور اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون کے بھتیجے ہیں جبکہ بان کی سینگ جو ہیون کے والد ہیں اور وہ جنوبی کوریا کنسٹرکشن فرم کنگنیم انٹرپرائزز لمیٹڈ کے سینئر مشیر ہے ۔مین ہٹن وفاقی عدالت میں آج پیش ہوئے مون کے رشتہ داروں پر الزام ہے کہ انہوں نے تیسری پارٹی سے ساز باز کرکے 800 ملین ڈالر کی ہیری پھیری کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT