Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / جرمنی کے شہر کولون میں پاکستانی اور شامی شہریوں پر حملے

جرمنی کے شہر کولون میں پاکستانی اور شامی شہریوں پر حملے

برلن (جرمنی) ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے شہر کولون میں 20 نامعلوم افراد نے پاکستانی شہریوں کے ایک گروپ اور ایک شامی شہری پر حملہ کردیا۔ یاد رہے کہ نئے سال کے موقع پر کم و بیش 500 خواتین پر حملے کئے جانے یا ان کا جنسی استحصال کرنے کی کوشش کی خبریں عام ہونے کے بعد یہاں پہنچنے والے تارکین وطن کے خلاف نفرت کا جذبہ پایا جارہا ہے کیونکہ جرمن شہری یہی سمجھ رہے ہیں کہ نئے سال کی تقریبات کا فائدہ اٹھا کر خواتین کا جنسی استحصال کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ یہی تارکین وطن ہیں۔ پاکستانی شہریوں کے گروپ پر حملے کے صرف کچھ دیر بعد ایک 39 سالہ شامی شہری کو بری طرح زدوکوب کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کل ریلوے اسٹیشن کے باہر بھی حملوں کے کچھ واقعات پیش آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ ریلوے اسٹیشن اور شہر کے اہم چرچ کے درمیان کے راستوں میں پولیس جمعیت کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے تقریباً 100 افراد کی جانچ پڑتال بھی کی اور دو افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جنہوں نے پولیس احکامات کی تعمیل سے انکار کردیا تھا۔ جرمن کی چانسلر انجیلا مرکل نے حالانکہ تارکین وطن کو جرمنی میں پناہ دینے کی ہمیشہ تائید کی ہے تاہم کولون میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد جرمن آنے والے مزید تارکین وطن کی آمد پر سوالیہ نشان لگ سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT