Monday , November 20 2017
Home / دنیا / جرمنی کے متعدد اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز

جرمنی کے متعدد اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز

برلن ۔ 17 اکتوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے متعدد اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ صرف لائپزگ شہر کے نو اسکولوں کو ایسی ای میلز بھیجی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ گوئٹنگن اور ماگڈے برگ کے کچھ اسکولوں کو بھی ای میلز کے ذریعے ڈرایا دھمکایا گیا ہے۔ ان ای میلز میں اسکولوں میں جرائم کرنے کا ذکر ہے۔ تاہم حکام نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات سے ظاہر نہیں کی ہیں۔ پولیس کے مطابق ان ای میلز سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT