Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / جرمن حکومت کی نکتہ چینی ناقابل قبول : ترکی

جرمن حکومت کی نکتہ چینی ناقابل قبول : ترکی

استنبول ،20جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی وزارت خارجہ نے آج کہا ہے کہ ترکی کے ذریعہ جرمنی کے ایک شہری سمیت حقوق انسانی کے چھ کارکنوں کی گرفتاری سے متعلق جرمنی کی حکومت کے ترجمان کے تبصرے ناقابل قبول اور ترکی کی عدلیہ میں مداخلت کے مترادف ہیں۔ جرمنی نے یوروپی یونین کی طرف سے ترکی کو ملنے والی امداد کومعطل کرنے کا کل امکان ظاہرکیا۔اس سے قبل اس نے ترکی کے سفیر کو برلن طلب کرکے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترکی کے سربراہ سمیت چھ افراد کو گرفتار کئے جانے پر احتجاج درج کرایا۔

 

جاپان میں زلزلے کے جھٹکے
سڈنی، 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے ہنشو جزیرے پرآج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ جن کی شدت ریختر پر 5.8 تھی۔ بحر اوقیانوس سونامی مرکز نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہنشو کے اواکی سے 79 کلو میٹر دور اور 33 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔فی الحال سونامی کے بارے میں کوئی انتباہ نہیں دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT