Wednesday , December 12 2018

جرمن صدر کا /22 مارچ سے دورہ

نئی دہلی ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جرمن صدر فرینک والٹر اسٹین میئر /22 تا /25 مارچ ہندوستان کے دورہ پر ہوں گے جس کا مقصدباہمی روابط میں مضبوطی لانا ہے۔ جرمن صدر کی حیثیت سے اسٹین میئر کا یہ پہلا دورہ ہند رہے گا ۔ ترجمان وزارت امور خارجہ رویش کمار نے کہا کہ اس دورہ کی اہمیت ہے کیونکہ یہ جرمن صدر کا نئی حکومت حلف لینے کے بعد پہلا دورہ رہے گا ۔ ان کے ساتھ جرمن تاجرین اور دیگر شخصیتوں کا وفد بھی ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT