Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / جرمن فٹبال سے معاہدہ ہندوستان کیلئے مفید

جرمن فٹبال سے معاہدہ ہندوستان کیلئے مفید

کھلاڑی خواب دیکھنے کی بجائے محنت کریں : انڈر 17 ہیڈ کوچ
نئی دہلی 11 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فٹبال کے ہیڈ کوچ نکولائی آڈم نے آج کہا کہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے جرمن فٹبال فیڈریشن سے معاہدہ کے نتیجہ میں ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہتر مواقع پیدا ہوگئے ہیں۔ نکولائی آڈم 2017 کے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرمن فٹبال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ کے نتیجہ میں ہمارے لئے دروازے کھل گئے ہیں۔ 2016 کیلئے ہمارے منصوبے کا پہلا حصہ یہ ہے کہ ہم جرمنی میں مقامی لیگ کی نوجوانوں کی مختلف ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کریں۔ اس کے نتیجہ میں ہمیں سخت مسابقتی میچس کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے اور اس کے نتیجہ میں ہمارے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں بھی بہتری پیدا ہوسکتی ہے ۔ ایران ‘ بحرین اور لبنان کے ساتھ ایشین فٹبال کپ انڈر 16 کوالیفائرس کیلئے گروپ بنائے جانے کے تعلق سے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے خلاف دو میچس کھیل چکے ہیں۔ وہ بہترین فٹبال کھیلنے والی ٹیم ہے اور چونکہ یہ ٹورنمنٹ ایران میں ہو رہا ہے اس لئے ایران کی ٹیم پسندیدہ ہوگی ۔ انہوں نے آل انڈیا فٹبال اسوسی ایشن کی جانب سے انڈر 15 لیگ شروع کرنے کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ریاست میں انڈر 13 انڈر 11 اور انڈر 9 لیگ شروع کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ کھیل کو فروغ مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقی یافتہ ممالک میں 10 مہینے تک فٹبال مقابلے ہوتے ہیں اور یہیں ہندوستان ان ممالک سے پیچھے ہوگیا ہے ۔ موجودہ کھلاڑیوں کے تعلق سے سوال پر انہوں نے کسی خاص جذبہ کا اظہار نہیں کیا اور کہا کہ ان کھلاڑیوں کو خواب دیکھنے کی بجائے سخت محنت پر توجہ دینی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT