Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / جرمن فٹ بال ٹیم کی بس پر حملہ‘داعش پر شبہ

جرمن فٹ بال ٹیم کی بس پر حملہ‘داعش پر شبہ

ڈورٹمنڈ (جرمنی)۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )جرمنی میں چیمپئنز لیگ میچ کھیلنے جانے والی بورسیا ڈورٹمنڈ فٹ بال ٹیم کی بس میں تین دھماکے ہوئے جس میں ایک کھلاڑی زخمی ہو گیا ہے ۔ پولیس کے بموجب بورسیا ڈورٹمنڈ فٹ بال ٹیم کو چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں موناکو کی ٹیم کے خلاف مقابلہ کھیلنا تھا۔ لیکن دھماکے کے بعد میچ کو ایک دن کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ جرمن اخبار ‘بلڈ ‘ نے پولیس ترجمان گنار وورٹمین کے حوالے سے مطلع کیاکہ دھماکہ خیز مواد کو بس کے پاس ہی رکھا گیا تھا جس سے یہ دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے بسوں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہیں۔ ٹیم نے کہا ہے کہ ان دھماکے میں دفاعی اور اسپین کے بین الاقوامی کھلاڑی مارک بارٹا زخمی ہو ئے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔پولیس نے اس حملہ میں داعش کے کردار پر شبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT