Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / جرمن میں مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ

جرمن میں مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ

برلن۔ /19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جرمن حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے پْرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے لیکن بہت کم واقعات میں مسلم مخالف نفرت انگیز جرائم میں ملوث افراد کو سزائیں دی گئیں۔جرمنی میں اس برس اپریل اور جون کے درمیان سولہ مسلمان اسلاموفوبیا پر مبنی حملوں کے باعث زخمی ہوئے۔ اس کے مقابلے میں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ملک بھر میں ایسے صرف دو واقعات پیش آئے تھے۔وفاقی حکومت نے یہ اعداد و شمار جرمن پارلیمان میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی رکن اْولا یلپکے کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جاری کیے ہیں۔ یلپکے کے دفتر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ رواں برس کی دوسری سہ ماہی کے دوران جرمنی میں اسلاموفوبیا پر مبنی تیرہ پرتشدد حملے کیے گئے جن میں سولہ مسلمان زخمی ہوئے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک واقعے کے سوا سبھی میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے افراد ملوث تھے۔پرتشدد حملوں میں اضافے کے علاوہ بھی جرمنی میں ان تین ماہ کے دوران اسلاموفوبیا پر مبنی قریب دو سو واقعات رجسٹر کیے گئے ہیں۔ ایسے واقعات میں عمارتوں کو نقصان پہنچانے سے لے کر مسلمان مخالف جذبات اور نفرت پھیلانے جیسے جرائم شامل ہیں۔بائیں بازو کے نظریات رکھنے والی جرمن سیاسی جماعت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں مہاجرین مخالف جرائم میں کمی ہوئی ہے ’لیکن مہاجرین کے خلاف نسل پرستی پر مبنی جرائم کے برعکس خاص طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنا کر کیے جانے والے جرائم میں اضافہ ہوا ہے‘۔

TOPPOPULARRECENT