Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / جرمن وزیر خارجہ کا دورۂ ایران

جرمن وزیر خارجہ کا دورۂ ایران

تہران۔ 17 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر آج تہران پہنچ رہے ہیں۔ اُن کے ایران کے اس  پہلے دورے پر ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے ایجنڈے میں نیوکلیئر معاملت کے نفاذ اورشامی تنازعے کو مرکزی اہمیت حاصل رہے گی۔ گزشتہ بارہ برسوں میں ایران کا دورہ کرنے والے وہ پہلے جرمن وزیر خارجہ ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کے علاوہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ملیں گے۔ یہ امر اہم ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایرانی جوہری ڈیل باضابطہ طور پر کل اتوار 18 اکتوبر سے نافذ العمل ہو گی۔ اِس عرصے میں ایران کو سویلین جوہری پروگرام جاری رکھنے کی اجازت ہو گی اور ہتھیار سازی کے شک پر اُس کی تنصیبات کا معائنہ کیا جا سکے گا۔دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اُس کا نیوکلیئر پروگرام پرامن ہے ۔

TOPPOPULARRECENT