Saturday , April 21 2018
Home / دنیا / جرمن پولیس کو جاسوسی کے شبہ میں چھ ایرانیوں کی تلاش

جرمن پولیس کو جاسوسی کے شبہ میں چھ ایرانیوں کی تلاش

نرلن۔17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جرمن میں ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس ایران کے 10 رکنی ایک گروپ کے 6 مشتبہ مفرور افراد کو جاسوسی کے شبہ میں تلاش کررہی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مبینہ طور پر جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث چھ ایرانی باشندوں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انٹلیجنس اداروں کو شک ہے کہ اچانک روپوش ہونے والے یہ ایرانی جرمنی میں جاسوسی میں سرگرم رہے ہیں۔ جرمنی کے وفاقی پراسیکیوشن دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ منگل کو جرمنی کے مختلف علاقوں میں مشتبہ ایرانیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹلیجنس اداروں کو شبہ ہے کہ مشتبہ ایرانی شہریوں کے ایرانی انٹلیجنس اداروں کے ساتھ روابط ہیں اور وہ جرمنی کی اہم شخصیات اور اداروں کے بارے میں انہیں معلومات فراہم کرتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشتبہ ایرانی جرمنی میں اسرائیل کے خلاف جاسوسی کرتے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT