Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / جرمن چانسلر انجیلامرکل کا دورہ ہند

جرمن چانسلر انجیلامرکل کا دورہ ہند

نئی دہلی۔/24ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمن چانسلر انجیلا مرکل ہندوستان کے تین روزہ دورہ پر 4اکٹوبر کو یہاں پہنچیں گی جس کے دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ باہمی اور بین الاقوامی مسائل بشمول علاقہ میں ٹریڈ اور سیکورٹی کی صورتحال پر جامع مذاکرات کریں گی۔ باہمی تجارتی تعلقات میں توسیع کے علاوہ دونوں قائدین جو کہ 5اکٹوبر کو ملاقات کریں گے توقع ہے کہ ہند۔ یوروپ آزادانہ تجارتی معاہدہ پر مذاکرات میں پیشرفت کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ہندوستان میں قیام کے دوران جرمن چانسلر شہر بنگلور کا بھی دورہ کرسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT