Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / جرمن کلب کی کوچنگ ‘ ہندوستانی نژاد کوچ برطرف

جرمن کلب کی کوچنگ ‘ ہندوستانی نژاد کوچ برطرف

برلن 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی فٹبال بنڈیس لیگا کوچ رابن دت کو جرمنی میں ان کے کلب ایس وی ورلار بریمن کو خدمات سے برطرف کردیا ہے کیونکہ ان کی ٹیم کی نیو نیشنل چمپئن شپ سیزن میں ناقص شروعات ہوئی تھی ۔ رابن دت نے گذشتہ سال شمالی جرمنی کے پہلے ڈویژن کے کلب میں چیف کوچ کی حیثیت سے گذشتہ سال اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ کہا گیا ہے کہ

برلن 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی فٹبال بنڈیس لیگا کوچ رابن دت کو جرمنی میں ان کے کلب ایس وی ورلار بریمن کو خدمات سے برطرف کردیا ہے کیونکہ ان کی ٹیم کی نیو نیشنل چمپئن شپ سیزن میں ناقص شروعات ہوئی تھی ۔ رابن دت نے گذشتہ سال شمالی جرمنی کے پہلے ڈویژن کے کلب میں چیف کوچ کی حیثیت سے گذشتہ سال اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ کہا گیا ہے کہ بنڈیس لیگا پوائنٹس ٹیبل میں ٹیم کی سب سے آخری مقام تک گراوٹ کیلئے وہی ذمہ دار ہیں۔ ان کی ٹیم کو اب تک کھیلے گئے تمام نو میچس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ورڈر بریمن نے کہا ہے کہ کلب کی تاریخ میں یہ اب تک کا بد ترین مظاہرہ ہے ۔ ٹیم کسی ایک بھی کامیابی کے حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور وہ اس فہرست میں 18 ویں نمبر پر چلی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جمعہ کو ایف سی کولون کے خلاف مقابلہ میں بھی ان کی ٹیم کو 0 – 1 سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد انہیں برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا ۔ ٹیم کے مینیجر تھامس ایچن نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ مسٹر دت اور ان کی ٹیم نے ایک مشکل مرحلہ سے آگے بڑھنے سخت جدوجہد کی تھی تاہم تازہ ترین نتائج کو دیکھتے ہوئے مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ٹیم میںنیا جوش پیدا کرنے کی ضرورت ہے اس لئے موجودہ صورتحال میں رابن دت کو ان کی خدمات سے سبکدوش کردینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT