Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / جرمن کے خلاف فرانس کی کامیابی کی پیش قیاسی

جرمن کے خلاف فرانس کی کامیابی کی پیش قیاسی

برلن۔3 جولائی(سیاست ڈاٹ کام )برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ میں جرمنی کے ہاتھی نے بھی جیت کی پیش قیاسی شروع کردی۔ہاتھی نے جرمنی اور فرانس کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل میچ میں فرانس کی کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے۔فٹ بال کے کھیل کے بخار میں انسان تو انسان اب جانور بھی مبتلا ہو کر پیش قیاسیاں کر رہے ہیں۔ فائنل تک پہنچنے کیلئے ابھی کچھ میچز باقی ہیں تاہم کو ن جیت کر اگلی منزلوں تک جائے گا یہ سوال ہے لیکن اس مشکل کو آسان کر نے کیلئے انگلینڈ کی مر غی اور آسٹریلیا کے کینگرو اور جرمنی کے بن مانس کے بعد جرمن وائلڈ پارک کاایک ہاتھی بھی اس حوالے سے پیش قیاسیاں کرنے کیلئے میدان میں اتر آیا ہے۔ اس ہاتھی کے سامنے میچ کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے جھنڈے والے گول پوسٹ رکھ دئیے جاتے ہیں جو کسی بھی ایک ملک کے جھنڈے والے گول پوسٹ میں کک مار کر بال پہنچاتاہے وہی اس کی نظر میں فاتح ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT